متحدہ عرب امارات

قطر اور یو اے ای کے تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان پہلی ملاقات

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات اور قطر کے سرکاری وفود کی پیر کے روز کویت میں ملاقات۔ سعودی عرب میں ال اولا اعلامیہ کے بعد دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

خیال رہے کہ اس سال جنوری میں جی سی سی مملک کی کانفرنس میں طے پانے والے اعلامیہ میں جی سی سی ممالک اور قطر کے درمیان گزشتہ تین سالوں سے ختم کیے گئے تعلقات کی بحالی اعلان کیا گیا تھا۔

اور آج پیر کے روز یو اے ای اور قطر کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس معاہدے پر عمل درآمد کے میکنزم پر بات کی گئی۔ مزید برآں، دونوں ممالک کے وفود نے اس میٹنگ کے دوران گلف اتحاد کو محفوظ رکھنے، جی سی سی کے مفاد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے اور علاقے میں استحکام اور خوشحالی کے حصول کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید برآں، دونوں ممالک کیجانب سے جی سی سی کانفرنس کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا گیا۔

اور دونوں وفود کی جانب سے قطر اور دیگر جی سی سی ممالک کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لی امیر قطر کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button