متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک کی آزادی کی پچاس سالہ جشن تقریبات کا آغاز ہو گیا

خلیج اردو
06 اپریل 2021
دبئی : پانچ سالوں کے کم عرصہ میں متحدہ عرب امارات نے مریخ پر ہوپ مشن بھجوانے سے لے کر اپنا ایٹمی پلانٹ بناتے تک کی ترقی کرنے کا جشن مکنانے کیلئےتقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ملک میں 50 ویں تقریبات کا سال سرکاری طور پر آج 6 اپریل کو سالانہ تقاریب کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ 31 مارچ ، 2022 تک ملک پچھلے 50 سالوں میں اپنے نمایاں سفر کا جشن منائے گا اور اگلے 50 کی تیاری شروع کردے گا۔

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے اس سے قبل 2021 کو 50 واں سال کا سال قرار دیا تھا۔ اس حقیقت کو مناتے ہوئے کہ اتحاد نے 1971 میں سات امارات کی یونین سے اب تک 50 شاندار سال پورے کیے ہیں۔

اماراتیوں اور تارکین وطن نے متحدہ عرب امارات کے گولڈن جوبلی کی تقریبات میں قدم رکھتے ہی اپنے ملک اور اس کے پیارے رہنماؤں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ کرونا وائرس کی وبائی مرض نے بھی اتحاد کی ترقی کی رفتار کو اتنا زیادہ متائثر نہیں کیا ، جس کا بہت سے لوگوں نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات بہترین انداز میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹا ہے ۔ قومی ویکسی نیشن پروگرام ان متعدد کامیابیوں میں شامل ہے جن سے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں میں امید کی لہر پیدا ہوئی ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button