متحدہ عرب امارات

دبئی میں مطلوب ملزم انجانے میں خود ہی پولیس سٹیشن پہنچ گیا

بزرگ خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں دبئی پولیس کو تین ماہ سے مطلوب ملزم کسی کام کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن پہنچنے پرگرفتارکر لیا گیا

خلیج   اردو  –  دبئی پولیس نے اپنے جرم سے بے خبر 27 سالہ اُردنی نوجوان کو جنسی ہراسگی کے مقدمے میں اس وقت  گرفتار کر لیا۔  جب وہ  المرقبت کے تھانے میں ایک ٹرانزیکشن مکمل کروانے گیا

پولیس کے مطابق اس کے خلاف ایک خاتون نے تین ماہ قبل جنسی چھیڑ چھاڑ کی رپورٹ درج کرا رکھی تھی

جب اس کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو پتا چلا کہ وہ ایک خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے میں مطلوب ہے، جس کے بعد اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد متاثرہ خاتون کو تھانے بُلایا گیا جہاں اس نے ملزم کو شناخت کیا

متاثرہ لبنانی خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ روزگار کی غرض سے کئی سالوں میں امارات میں مقیم ہے اور دُبئی کے ایک ہوٹل میں شیف کی ملازمت کرتی ہے

انچاس  سالہ خاتون نے بعد میں قریبی پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرا دی تھی جسے پولیس نے تھانے آنے پر تین ماہ بعد گرفتار کر لیا۔۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 19 اگست کو ہو گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button