متحدہ عرب امارات

لبنان کے شہر بیروت میں دھماکہ، ہزاروں لوگ کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ویڈیوز دیکھیں

دھماکہ بیروت شہر میں واقع بندرگاہ پر ہوا

 

خلیج اردو آئن لائن: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو دھماکوں کی نتیجے میں 2500 کے قریب لوگ زخمی جب کہ 27 کے قریب جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیوز میں زخمیوں سے بھرے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر لبنان کے وزیر صحت نے ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ حادثہ ہر لحاظ سے ایک تباہی ہے”۔ مختلف نیوز چینلز پر چلائی جانے والے ایک بیان میں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 30 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار سے اوپر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکہ بیروت شہر کی بندر گاہ کے علاقے میں ہو، جہاں پر گوداموں میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

مختلف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھماکوں کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں، جن میں دھماکہ کے بعد آسمان کی طرف اٹھنے والے دھویں کے بادلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ صارفین کی جانب سے ایسی ویڈیوز کو شیئر کیا گیا ہےجس میں دھماکے کے بعد عمارتوں کے شیشے ٹوٹتے اور لوگوں کو چیختے چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

اس ویڈیو میں ایک شخص کو حادثے کے بعد حادثے کے مقام کی طرف لاشوں کے درمیان بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

Source: Khaleej Times &Twitter

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button