متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : روس کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین ، ٹرائل میں رضاکار بننے کا کیا طریقہ ہے؟

خلیج اردو
08 دسمبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں ابوظبہی نے پیر کے روز رضاکار پروگرام کے فیز 3 کا اعلان کیا ہے جس میں روسی ساختہ کورونا وائرس ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دی گئی ہے۔ امارات بھر سے رضاکار سپوٹنک V کے کلینکل تجربے کیلئے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کریں گے۔

ابوظبہی میڈیا آفس کے مطابق ابتدائی طور پر 500 رضاکار جن کا تعلق ابوظبہی سے ہو ، اس پروگرام کیں پیش ہوں گے ۔

پروگرام میں رجسٹریشن کے خواہش مند حضرات www.v4v.ae. پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

رجسٹریشن فارم پر لکھا ہے کہ فیز 3 کے کلینیکل تجربے یا ٹرائل میں آپکی شرکت آپ کو نہ صرف متحدہ عرب امارات کے رہائشیوںکے ساتھ ساتھ پوری انسانیت کو بچانے کی دوڑ میں پیش پیش ہوگی۔ آپ کے ملک کیلئے آپ کی خدمت ہمیشہ کیلئے تاریخ کا ایک حصہ رہے گی اور عوام میں محفوظ طریقے سے تحقیق شدہ وبائی بیماری کا انتظام یقینی بنائے گی۔

ویکسین ٹرائل کیلئے نام کا اندراج کرنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی جس میں ان کے کورونا وائرس سے متائثر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہسٹری اور دیگر بیماریوں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

پروگرام میں شرکت کیلئے کیا اہلیت ہے؟

رضا کاروں کو لازمی طور پر ابوظہبی کا رہائشی ہونا چاہئے۔ ان کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہئے اور یہ لازمی ہے کہ وہ کوویڈ ۔19 سے متاثر نہیں ہوئے ہیں اور پچھلے 14 دنوں میں کسی قسم کی تکلیف دہ اور سانس کی بیماریوں کا سامنا کرنا نہ پڑا ہے۔ ان افراد کیلئے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے ٹیکے لگانے کے کسی مہم میں حصہ نہ لیا ہو۔

رضاکاروں کو ویکسین کی دو خوراکیں ملیں گی جو 20 دن کے فاصلے پر دیئے جائیں گے اور ان کا باقاعدگی سے دوروں اور ٹیلی مواصلات کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور ان کا فالواپ رکھا جائے گا۔

دوسرا رضاکارانہ پروگرام

ابوظہبی میں یہ اس نوعیت کا دوسرا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ جولائی میں دارالحکومت میں دنیا کے پہلے فیز 3 کے غیر فعال ویکسین کے ٹرائلز منعقد ہوئے۔ ان ٹرائل کا انتظام جی 42 ہیلتھ کیئر نے محکمہ صحت ، ابوظہبی ، وزارت صحت و روک تھام اور ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) کے اشتراک سے کیا تھا۔ غیر فعال ویکسین سینوفرم سی این بی جی نے تیار کی ہے۔

ٹرائل کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا ہے ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اہم ‘ویکسین فار وکٹری (V4V) مہم کا ایک حصہ بن کر تاریخ رقم کریں ، جو متحدہ عرب امارات جے اپوٹنک V ویکسین کے عالمی ویکسینیشن ٹرائل کا حصہ ہے ، جمیلیا نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمیولوجی اینڈ مائکرو بایولوجی اور روسی ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ کی شراکت داری سے یہ ویکسینیشن کا عمل ہورہا ہے۔

سپوتنک وی ، انسانی اڈینو وائرس سے وابستہ ویکسین ہے جسے روسی وزارت صحت نے 11 اگست کو رجسٹر کیا تھا اور دنیا بھر میں تیار کی جانے والی 165 ویکسینوں میں سے یہ پہلی رجسٹرڈ کوویڈ 19 ویکسین بن گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹرائل کے منتظمین نے کہا ہے کہ آپ کی گراں قدر شراکت کے ساتھ اور گامالیہ نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائکروبیالوجی ، متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام ، اور ابوظہبی محکمہ صحت کے ماہرین صحت کی مہارت کے ساتھ ملکر ہم زندگیاں بچانے کی کوشش کریں گے اورآنے والی نسلوں کا تحفظ یقین بنائیں گے۔ ہمارا مقصد بہت آسان ہے۔ یہ ویکسین دنیا کیلئے ہے اور V وبائی بیماری کے خلاف فتح کے دعوے کے ہمارے مشن اور دعوے کی علامت ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button