متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کے ہوتے ہوئے کیسے مختلف اداروں میںاشیاء عطیہ کیے جائیں

خلیج اردو
13 اپریل 2021
دبئی : رمضان میں صدقہ خیرات اور عطیات کے حوالے سے اگر آپ خواہاں ہے اور آپ کو معلوم نہیں کہ کیسے کیے جائیں تو آپ کو بتا دیں کہ حکام نے رمضان میں عطیات کی تقسیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیسے ان ایشاء کو تقسیم کیا جائے۔رمضان میں افطار یا دیگر چیزوں کو مساجد مین تقسیم سے متعلق مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ انلائن الیکٹرانک اشیاء کی مدد سے عطیہ کریں۔ اگر آپ مختلف طرح سے انلائن عطیات کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس مندرجہ ذیل آپشن ہیں اور ان آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

11 اپریل کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 100 ملین کھانوں کی مہم کا آغاز کیا۔

اس مہم کا مقصد 20 ترقی پزیر ممالک میں غریبوں کو کھانوں پہنچانا ہے اور مقدس مہینے رمضان میں صرف ایک درہم کی وجہ سے آپ لوگوں کو خوراک پہنچا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے آپ ویب سائیٹ www.100millionsmeals.ae پر کریڈیٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کی مدد سے یا فون منبر 8004999 پر کال کرکے یا [email protected] پر ای میل کرکے عطیہ کر سکتے ہیں۔

ایس ایم ایس کے ذریعے Meal لکھ کر بالترتیب 10 ، 50 ، 100 ، 300 ، 500 درہم عطیہ کرنے کیلئے پیغام کو 1034 ، 1035 ، 1036 ، 1037 ، 1038 پر بھیج سکتے ہیں۔

آپ دبئی ایپ ناؤ کی اپلیکیشن سے اپنے ماہانہ بل ادا کرکے رجسٹرڈ شدہ خیراتی اداروں میں عطیات دے سکتے ہیں۔ یہ اپلیکیشن حکومت کی سمارٹ اپلیکیشن ہے جو اپنے صارفین کو مختلف مہمہات اور خیراتی اداروں کو عطیات دینے کی سہولت بھی دیتا ہے۔

ان اداروں میں مندرجہ ذیل ادارے شامل ہیں اور ان کے کام سے متعلق تفصیل بھی ہے۔

دبئی کیئرز : یہ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔
الجلیلہ فاؤنڈیشن : یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو طبی تحقیقات ، تعلیم اور علاج سے متعلق فوکس رہتا ہے۔
نور دبئی : یہ ادارہ بینائی سے محروم افراد کی مدد کرتا ہے۔
درالبرسوسائیٹی : یہ ایک رجسٹرڈ خیراتی ادارہ ہے جو مختلف ویلفیئر پروگرامز چلاتا ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق یک جہتی کا فنڈ : اگر آپ اس فنڈ میں عطیہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ معاشی ، سماجی اور صحت سے متعلق درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوتا ہے اور مفید ہے۔
سوقیہ : یہ ایک ادارہ ہے جو لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں رہتا ہے۔
بیت الخیر سوسائیٹی : ایک او رجسٹرڈ شدہ تنظیم جو خاندانوں کو مشکل وقت پر سے گزرتا ہے۔

Year of Tolerance : متحدہ عرب امارات نے 2019 کو برداشت کے سال کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ڈونیٹ ٹو انمیٹس ، اوقاف دبئی میں آپ دبئی عطیہ کر سکتے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button