خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بھارت بمقابلہ افغانستان، ایشیا کپ 2022: دبئی کی اس سڑک پر سہ پہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک ٹریفک رش متوقع ہے

خلیج اردو: دبَئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات، 8 ستمبر کو شیخ محمد بن زید روڈ کے قریب ہیسا اسٹریٹ پر ٹریفک رش متوقع ہے۔

آر ٹی اے نے گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں اور اپنے سفر کی جلد منصوبہ بندی کریں۔

RTA نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ، "شیخ محمد بن زید روڈ چوراہے کے قریب ہیسا اسٹریٹ پر آج، جمعرات، 8 ستمبر، دوپہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک، دبئی اسپورٹس سٹی میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےباعث رش متوقع ہے۔”

"عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی منزل/میچ کے مقام تک پہنچنے کے لیے ام سقیم سٹریٹ استعمال کریں، جبکہ دبئی اسپورٹس سٹی کے رہائشی متبادل راستے کے طور پر الفے روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے سفر کی جلد منصوبہ بندی کریں،” RTA نے مزید کہا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان کا مقابلہ بدھ کو افغانستان سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button