متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: فجیرہ پورٹ کے قریب اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ

 

خلیج اردو آن لائن:

یو نیوز نامی خبر رساں ادارے کی جانب سے منگل کے روز ٹوئٹر پر دی نیوز کے مطابق اسرائیلی کمپنی کے ایک تجارتی بحری جہاز پر متحدہ عرب امارات کی فجیرہ پورٹ کے قریب حملہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، اسرائیل خبر رساں ادارے یروشلم پوسٹ کی جانب سے بھی اس حملے کی خبر شائع کی گئی ہے۔

اسرائیل کے سی ایچ 12 ٹی وی کے مطابق اس حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ یروشلم پوسٹ کے مطابق جہاز کو اس حملے میں معمولی نقصان پہنچا ہے۔

مزید برآں، العربیہ نیوز کے مطابق ایک ہی کمپنی  کے جہاز پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے کا الزام ایران پر لگایا جا رہا ہے۔ کیونکہ ایران کی مرکزی جوہری تنصیبات پر ہونے والے ایک دھمالے کا الزام اسرائیل پر لگایا تھا اور اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button