متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں کرونا کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ گئی ، تازہ ترین اعدادوشمار جاری

خلیج اردو
13 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دنوں ملک میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز اور صحت یابیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2022 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1731 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ملک وباء نے چار قیمتیوں جانیں بھی لیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ابتک کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 487697 ، کل صحت یابیاں 471906 اور کل اموات کی تعداد 1537 ہو گئی ہے۔

اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 14254 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق برطانوی ساخت کے کرونا قسم کی وجہ سے زیادہ افراد متائثر نہیں ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق ممالیہ جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کی جانے چاہیئے کیونکہ اس سے وائرس کے پھیلاؤ میں زیادتی ہو سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button