متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کی شرح سامنے آگئی ، اعدادوشمار کافی حوصلہ افزا ہیں

خلیج اردو
24 فروری 2021
دبئی : کرونا وائرس کی بہتر صورت حال کے بعد جیسے ہی فضائی سفر دوبارہ بحالی ہوئی ہے تو ابھی تک 2.7 ملین کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائے جاچکے ہیں جس میں مثبت آنے والے کیسز کی تعداد صرف 0.7 ہے۔

کرونا وائرس کی ہفتہ وار بریفنگ میں سول ایوی ایشن کے جنرل اتھارٹی (جی سی اے اے) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تمام منظور شدہ ٹیسٹ سنٹرز عالمی معیارات کے مطابق کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر نے زور دیا کہ اگر ٹیسٹ کے معیار سے سمجھوتہ کیا گیا ہے تو سخت سزائیں یا جرمانے عائد کی جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات نے سفری معیارات طے کرنے کیلئے عالمی ایجنسیز کے ساتھ کام کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ذریع نافذ کردہ کوویڈ 19 کے تمام حفاظتی اقدامات عالمی ادارہ صحت سمیت مختلف ایجنسیوں کی جاری کردہ سفارشات کے عین مطابق ہیں۔

صحت اتھارٹیز نے کچھ ضروری طریقہ کا اعلان کیا ہے جیسے پری ٹیسٹنگ ، متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ٹیسٹ کیے جانا اور ملک میں پھر کسی ادارے کی مدد سے یا گھر پر قرنطینہ کیا جانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایوی ایشن کے شعبے میں 70 فیصد سے زیادہ فرنٹ لائن کارکنوں کو کرونا کے خلاف ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن کے جنرل اتھارٹی (جی سی اے اے) نے سول ایوی ایشن میڈیکل سروسز کیلئےدنیا میں پہلا موبائل سنٹر بھی شروع کیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ایوی ایشن نے کرونا وائرس سے لڑنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ دنیا بھر میں 2.7 ملین ٹن سے زیادہ سامان پہنچایا گیا ، جس میں طبی اور ضروری سامان اور خوراک بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قومی ایئرلائنز نے 38.7 ملین سے زیادہ مسافروں کو دنیا بھر میں 140 سے زیادہ مختلف مقامات پر پہنچایا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button