متحدہ عرب امارات

طیارہ حادثہ: متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد نے ٹویٹ پر اظہار تعزیت کیا

- عظمت شیخ محمد بن زاید النہیان ، ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے ٹویٹ کیا جس میں کیرالہ میں جمعہ کو ائیر انڈیا طیارہ حادثے اور سیلاب کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا۔

خلیج اردو –  جنوبی ہندوستان کی ریاست میں ایک ہی دن دو افسوسناک واقعے میں ، جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں جمعہ کے روز موسلا دھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اسی رات ہوائی جہاز کے حادثے میں 18 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ائیر انڈیا ایکسپریس کی پرواز دبئی سے انڈیا  جارہی تھی جس میں سوار 190 مسافر سوار تھے۔  پائلٹ ، شریک پائلٹ اور 16 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 127 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button