متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کویڈ 19 مریضوں کے چیک اپ کے لئے موبائل کلینک کا اجراء

موبائل کلینک گھر گھر جاکر عمر رسیدہ افراد کا چیک اپ کریگی

(خلیج اردو ) ابوظہبی کویڈ 19 مریضوں کے چیک اپ کے لئے موبائل کلینک کا اجراء کردیا گیا ہے۔موبائل کلینک گھر گھر جاکر عمر رسیدہ افراد کا چیک اپ کریگی۔

ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر محکمہ صحت ابوظہبی کے ساتھ مل کر کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے دیکھ بھال کے لئے گھر جا کر مریضوں کا چیک کریگی اور باوقت ضرورت کرونا مریضوں کو واپس صحت مراکز منتعقل کریگی تاکہ علاج معالجہ کیا جائے ۔ محکمہ صحت ابوظہبی نے ریموٹ ہیلتھ کیئر ایپ کا اجراء بھی کر رکھا ہے جس میں مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے تاکہ انکی صحت کے بارے آگاہی حاصل کی جاتی رہے ۔

ڈاریکٹر پبلک ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر امنیات آل ہجری مریضوں کی سہولت کے لئے حکم عملی اپنائی گئی ہے جس کے مطابق مریض فون کال ویڈیو کال یا موبائل کلینک گھر بولا کر صحت کی سہولیات کے متعلق رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ہمارا مقصد ہے کہ جو لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں یا جن کا اعلان کرونا وائرس کی وجہ سے مکمل نہ ہوا ہو تو انکو علاج کی سہولت فراہم کی جائے ۔ہم چاہتے ہے کہ ضرورت مند طبقے کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے جس کے لئے پبلک ہیلتھ سنٹر کی جانب سے سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔

ڈاریکٹر پبلک ہیلتھ سنٹر نے مزید بتایا کہ ابوظہبی کے شہری پبلک ہیلتھ سنٹر کی جانب سے مہیا کی گئی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کے لئے موبائل ایپ کا استعمال عمل میں لایا جاسکتا ہے جس کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص میں بھی آسانی ہوگی ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button