متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: صرف 20 درہم کیلئے وکیل نے سرکاری ادارے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور کیس جیت گیا

خلیج اردو
22 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی میں ایک وکیل اور ایک سرکاری ادارے کے درمیان تنازع پر وکیل نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے سرکاری ادارے کو حکم دیا کہ وہ تنازع کی وجہ بننے والے 20 درہم وکیل کو ادا کرے۔

ابتدائی عدالت کے فیصلے کے مطابق اماراتی وکیل محمد آل منصوری نے دبئی میں قانونی امور کے محکمہ کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس میں انہوں نے ادارے پر الزام لگایا تھا کہ ان کی وکالت کے کارڈ کی تجدید کیلئے ان سے 20 درہم اضافی لیے گئے۔

فروی 2019 میں تنازع اس وقت شروع ہوا جب محکمے نے وکیل سے کہا کہ وہ کارڈ کی تجدید نہ کرنے پر جرمانہ ادا کریں اور انہیں کارڈ کی تجدید کیلئے زیادہ فیس کا بھی کہا گیا۔

المنصوری کے مطابق وہ 2014 سے بطور وکیل کام کررہے ہیں اور ہمیشہ وقت پر ہی کارڈ کو ری نیو کیا۔ اس دفعہ جب تجدید کیلئے رابطہ کیا تو ادارے نے کہا کہ ریکارڈ میں کوئی تکنیکی خرابی ہے۔

جب انہون نے دوبارہ درخواست کی تو انہیں کہا گیا کہ وہ تجدید کیلئے 1 ہزار درہم کے بجائے 1 ہزار 20 درہم ادا کرے۔ ادارے کی غلطی کی وجہ سے مجھے ایکسٹر پیسے ادا کرنے پڑے۔

المنصوری نے موقف اختیار کیا کہ بات 20 روپے کی نہیں لیکن ادارے کی غلطی کی وجہ سے مجھے بقصان ہوا۔ میرا وقت ضائع ہوا۔

انہوں نے اضافہ ادا کیے گئے 20 درہم واپس کرنے کے ساتھ ساتھ 51 ہزار 500 درہم بطور ہرجانہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے ہرجانے کی رقم ادائیگی کی درخواست قبول نہیں کی تاہم ادارے کو حکم دیا کہ وہ وکیل کو 20 درہم ادا کریں اور مقدمے پر آئے اخراجات بھی وکیل کو ادا کرے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button