متحدہ عرب امارات

یو اے ای: مریخ مشن کے مریخ کے مدار میں داخل ہونے میں چند منٹ باقی، تاریخی لمحات لائیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

عربوں کی تاریخ میں متحدہ عرب امارات ایک تاریخ رقم کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے۔

اب سے کچھ منٹوں کے بعد یو اے ای کی جانب سے لانچ کیا گیا ہوپ پروب نامی مشن مریخ سیارے کے مدار میں داخل ہوگا۔

اور یہ تاریخ لمحات لائیو دیکھائے جائیں گے۔

ہوپ پروب مریخ کے مدار میں 7 بج کر 42 منٹ پر داخل ہوگا۔ اور یہ عمل 27 منٹ طویل ہوگا۔ یہ لمحات سب سے زیادہ اہم ہیں اور یہی اس مشن کی کامیابی یا ناکامی کو طے کریں گے۔

اس مشن کے ان تاریخی لمحات کو یو اے ای بھر میں مختلف سینما حالوں میں مفت لائیو دیکھایا جا رہا ہے۔

اور دبئی میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی یہ مناظر لائیو دیکھائے جائیں گے۔

یہ مناظر گھر سے دیکھنے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر جائیں:

جو لوگ ان تاریخی لمحات کو گھر سے دیکھنا چاہتے ہیں وہ ایمریٹس کے مریخ مشن کی ویب سائٹ پر جا کر لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

ویب سائٹ: https://www.emiratesmarsmission.ae لائیو براڈ کاسٹ منگل کی شام 6 بج کر 30 مںٹ پر شروع ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button