متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے اہم موقع پر شیخ محمد کا ملک اور نوجوانوں کے نام اہم ویڈیو پیغام

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی جانب سے لانچ کیا گیا ہوپ پروب نامی مریخ مشن اب سے کچھ دیر کے بعد مریخ سیارے کے مدار میں داخل ہوگا۔

اس اہم تاریخی موقع کی مناسبت سے دبئی کے حکمران اور یو اے ای کے نائب صدر و وزیراعظم ولی عہد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نوجوانوں اور ملک کے نام ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

شیخ محمد نے اپنا ویڈیو پیغام پیر کے روز اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کیا۔

شیخ محمد نے پیر کے روز اپنے ایک عربی ٹوئیٹ میں کہا "اگر اللہ نے چاہا تو کل ہم اپنے ملک کے اتحاد کے 50 سال کا جشن مریخ پر پہنچ کر منائیں گے، ہم مرحوم شیخ زید اور شیخ راشد کی محنت کے ثمر کا جشن منائیں گے۔ کل ہم اگلے 50 سال کی تیاری کا آغاز کریں گے۔

کل ہم دنیا پر یہ ثابت کریں گے یواے ای کے اور اماراتیوں کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ کل ہم عربوں کو کائنات میں بلندیوں پر لے جائیں گے”۔

شیخ محمد نے اپنے ٹوئیٹ میں اس مشن پر کام کرنے والی ٹیم کی بھی تعریف کی۔

شیخ محمد نے اپنے ویڈیو میں بیان میں کہا کہ "شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔ میرے بھائیو اور بہنوں۔۔۔ امارات کے بیٹو۔۔ اور عرب اور اسلامی قوم کے بیٹو، اسلام علیکم۔۔۔

اگلے چند گھنٹوں میں ہوپ پروب مریخ پر پہنچ جائے گا۔ مریخ میں مدار میں داخل ہونا بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ کیونکہ اس سے پہلے مریخ کے لیے بھیجے جانے والے انسانی مشن میں سے 50 فیصد مریخ کے مدار میں داخل میں ناکام ہوگئے تھے۔

تاہم، ہم کہتے ہیں کہ اگر ہم مریخ کے مدار میں داخل ہونے میں ناکام بھی ہوجاتے ہیں، پھر بھی ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ کیونکہ خلا میں اتنی دوری تک کوئی عرب قوم آج تک نہیں پہنچی ہے”۔

شیخ محمد نے مزید کہا کہ "اس مشن پر 200 مرد اور خواتین انجینئروں نے 5 ملین گھنٹے کام کیا،اور اس مشن کا مقصد عرب عوام کو یہ یقین امید دلانا تھا کہ ہم دیگر اقوام اور لوگوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم خدا سے کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ اسلام علیکم”۔

یاد رہے اب سے کچھ منٹوں کے بعد مریخ مشن مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔ اور یہ تاریخ لمحات لائیو دیکھائیں جائیں گے:

مزید تفصیلات کے لیے یہ مضمون پڑھیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button