متحدہ عرب امارات

دبئی میرکل گارڈن کو آج یکم نومبر سے کھول دیا گیا ہے

خلیج اردو
یکم نومبر 2021
دبئی : معجزوں کا باغ یا میرکل گارڈن جو دنیا کا سب سے بڑا قدرتی پھولوں کا باغ ہے ، آج سے سیاحوں کو خوش آمدید کہے گا۔

پارک کو صحت سے متعلق سخت حفاظتی پروٹوکول کے تحت دوبارہ کھولنے کیلئے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سیاح محفوظ ماحول میں تفریحی تجربے سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

اس سال سب سے زیادہ خوشبودار اور رنگین پھولوں کی سب سے بڑی پھولوں کو نمائش پیش کی جائے گی۔ جس میں 120 سے زیادہ اقسام کے 150 ملین سے زیادہ پھول ہیں۔ ان پھولوں میں ایسے پھول بھی ہیں خو خلیجی خطے میں کبھی کاشت نہیں کیے گئے ہیں۔

بہت ساری بیرونی سرگرمیوں سمیت پارک نے چمکتی ہوئی روشنیوں سے مزین مجسمے شامل کرکے آنے والے مہمانوں کیلئے رات کے وقت آنے کے تجربے کو خوبصورت بنایا ہے۔

دیگر قابل غور تصورات سمیت پارک میں وہ خاتون جو ہوا میں تیر رہی ہے اور اس کو پھولوں سے سجایا گیا ہے ، شاندر ہے۔

ازسر سرے بنائے گئے ایمفی تھیٹر میں ایک شاندار محل موجود ہے جو ایک نظارے دیکھنے کیلئے مقام کے طور پر کام کرتا ہے جہاں سیاح لائیو تفریح ​​اور دیگر شوز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پارک میں 400 میٹر کا واکنگ ٹریک مسافروں کو زبردست فن سے سجائے پھولوں کے درمیان سکون سے چلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس ٹریک کو روزانہ تفریحی شوز کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا جس میں ملبوسات اور پھولوں کی پریڈز، اسٹریٹ پرفارمرز، زومبا سیشنز اور دیگر جسمانی اور تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔

مہمانوں کیلئے بنے مرکزی دروازے پر کچھ مشہور اور نمایاں کارٹون کرداروں کی طرف سے استقبال کیا جائے گا ۔پارک کے پرکشش مقامات میں ریکارڈ توڑ ایمریٹس اے 380 ڈسپلے کے ساتھ ساتھ باغ کے ڈزنی ایونیو میں مکی ماؤس کا 18 میٹر کا پھولوں کا ڈھانچہ رکھا گیا ہے۔

اس سال زائرین کیلئے تحفے کے طور پر پھولوں کا قلعہ پیش کیا جائے گا جس میں باغیچے کے کھانے کا تجربہ، روشن رات کا منظر اور مخصوص کیریبین اور ایشیائی جھولے شامل ہیں۔

دبئی لینڈ کے وسط میں 72,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا یہ پارک سیاحوں کو تفریح ​​اور کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کیلئے مخصوص پوائنٹ بھی فراہم کرے گا۔

دبئی کا یہ معجزاتی باغ ہفتے کے دنوں میں روزانہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک اور ویک اینڈ یعنی جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے سے رات 11 بجے تک کھلا رہے گا۔ تین سال سے کم عمر کے بچے اور خصوصی افراد پارک تک مفت رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button