متحدہ عرب امارات

وزارت ثقافت کا تخلیقی شعبے کیلئے 46 لاکھ درہم کا مالی اعانتی پروگرام

قومی تخلیقی ریلیف پروگرام کے دوسرے مرحلے میں تخلیقی و ثقافتی شعبے کے 53 افراد اور کمپنیوں کو مالی گرانٹس فراہم کردی گئیں –

خلیج اردو –   امارات  نیوز ایجنسی کے مطابق  وزارت ثقافت و امور نوجوانان کی جانب سے کووڈ 19 کے منفی اقتصادی منفی اثرات کو کم رکھنے اور تخلیقی شعبے کو تعاون دینے کیلئے کیئے جانے والے اس اقدام کے تحت دو مراحل میں 140 تخلیقی افراد اور اداروں کو 15 ہزار سے 75 ہزار درہم کے درمیان گرانٹس دی گئیں جس پر کل لاگت 46 لاکھ درہم آئی ۔

اس پروگرام کا مقصد تخلیقی شعبے کو اس صورتحال میں مستحکم رکھنا ہے ۔ جن نمایاں شعبوں نے اس مالی اعانتی پروگرام کیلئے درخواست دی ان میں آرٹس ، ملٹی میڈیا آرٹس ، ویژول آرٹس ، ڈیزائن اور تخلیقی خدمات شامل ہیں ۔ اس پروگرام میں تخلیقی افراد کو ایک ماہ کے اوسطا سو فیصد اخراجات اور کمپنیوں کو ڈیڑھ ماہ کے اخراجات دیئے گئے –

وزیر برائے ثقافت و نوجوانان نورۃ بنت محمد الکعبی کا کہنا ہے کہ قومی تخلیقی ریلیف پروگرام کے ذریعے یکجہتی اور عزم کی اقدار کو بھی فروغ دیا گیا جوکہ متحدہ عرب امارات کے معاشرے کا خاصا ہے ۔ یہ اقدار نہ صرف دنیا بھر میں غیر معمولی صورتحال پر قابو پانے میں اہم ہیں بلکہ افراد اور اداروں کو اپنے تخلیقی کام کو جاری رکھنے میں بھی معاون ہیں جس سے ملک کے ترقی کے عمل پر مثبت اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں –

ان کا کہنا ہے کہ تخلیقی سرگرمیاں ایک توانا معاشرے کا عکاس ہوتی ہیں ، کسی بھی معاشرے میں جتنی زیادہ تخلیقی صلاحیت ہوگی وہ چیلنجز سے نمٹنے میں اتنی ہی زیادہ باصلاحیت ہوگی اور ایک اچھا مستقبل تعمیر بھی کرسکے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مالی اعانتی پروگرام کیلئے تخلیقی شعبے کے ساتھ مستقل رابطے کے سیشن منعقد کرکے ان کی ضروریات کا جانتے ہوئے پالیسیز کی تشکیل اور قانون سازی تجویز کی جارہی ہے تاکہ مستقبل کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہوا جاسکے – مالی اعانت لینے والوں کی درخواستوں کو ایک خصوصی کمیٹی میں زیر غور لایا جاتا ہے جو ایک خاص اہلیت کے معیار پر انہیں پرکھتی ہے ، اس معیار میں منصوبوں کی منسوخی سے ہونے والے نقصان کا حجم ، کیش فلو پر مرتب منفی اثرات ، کاروباری استحکام کیلئے کی جانے والی کاوشیں اور ملک میں 2019 کے دوران کی جانے والی کاروباری سرگرمیوں کی تفصیلات شامل ہی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button