متحدہ عرب امارات

دبئی کے ہوٹلوں کو ماحول دوست معیارات کی تعمیل کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی گئی

ڈیڈ لائن کاربن کے اخراج میں کمی کرنے اور دیگر 19 ماحول دوست معیارات پر عمل درآمد کے لیےدی گئ تھی

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی کے ہوٹلوں کے لیے خوشخبری، انہیں ماحول دوست معیارات اپنانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں اگلے سال یکم جولائی تک توسیع دے دی گئی ہے۔

دبئی کے ٹورازم اور کامرس مارکیٹنگ کے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہوٹلوں کے لیے 19 ماحول دوست معیارات، اور کاربن کے اخراج میں کمی پر عمل کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں 12 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ہوٹلوں کو ماحول دوست معیارات پر عمل کرنے میں مدد دینے کے لیے دبئی ٹورازم کی ہوٹلوں کی درجہ بندی کے حساب سے ضروریات طے کی گئی ہیں۔ جن کا مقصد ہوٹل سیکٹر میں ماحول دوست مستحکم معیارات کو پروان چڑھانا ہے۔

اس حوالے سے ہوٹل انڈسٹری کی جانب ماحول کو نقصان پہچنانے والی کاربن کے اخراج پر معولومات کو اکٹھا کیا گیا اور اس کا تجزیہ کیا گیا ہے تاکہ ہوٹل انڈسٹری کو مفید مشورے دیے جا سکیں۔

اس معلومات کی مدد سے ہوٹل انتظامیہ اپنے ہوٹل میں انرجی، پانی اور ویسٹ کے استعمال کے بارے میں جان سکتی ہے اور اس کی مدد سے لاگت میں کمی کے مواقع ڈھونڈ سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button