متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کی نئی قسم بہت زیادہ تیزی سے ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتی ہے، بحرین نے خبردار کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

بحرین کے اعلیٰ عہدیدار نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے بہت زیادہ تیزی سے پھیلنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بحرین کی وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس ممبر ڈاکٹر والید خلیفہ المانیا نے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

بحرین نیوز ایجنسی نے ڈاکٹر ولید کے حوالے سے لکھا کہ انکا کہنا ہے کہ "کانٹیکٹ ٹریسنگ کی شدید کوششوں کے باوجود فعال کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ بیماری کے پھیلاؤ کی شرح بہت زیادہ ہے، کورونا کے یومیہ کیسز 22 نومبر 2020 میں 114 تھے جوکے 12 فروری 2021 میں بڑھ کر 896 تک پہنچ گئے ہیں۔

ڈاکٹر ولید نے کورونا کیسز میں اضافہ کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہ ہونے اور خاندانی تقریبات میں حد سے زیادہ لوگوں کے شرکت کرنے کو قرار دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف کیسز میں اضافہ ہوا بلکے آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد اور اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تاہم، اس کے ساتھ ساتھ بحرین میں کورونا ویکسین مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت عوام کو سائنوفارم، فائزر، آسٹرازینیکا سپوتنک ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button