متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا چکن اور دودھ کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے پر غور

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی مریم المہیری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کھانے پینے کی کچھ اشیاء جیسا کہ دودھ اور چکن کی قیمتوں کی ایک حد مقرر کرنے کے بارے میں غور و فکر کر رہی ہے۔

المہیری نے بلومبرگ کو دیے اپنے ایک انٹریو میں بتایا کہ "ہم بہت احتیاط سے تحقیق کر رہے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ ہمیں کچھ ایڈجسٹمنٹس کرنی پڑیں”۔ اور قیمتوں کی حد درآمد کردہ اور مقامی دونوں مصنوعات پر لاگو ہوگی۔

خیال رہے کہ یو اے ای اپنے غیر موزوں موسمی حالات کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء دیگر ممالک سے امپورٹ کرتا ہے اور اس لیے ان مصنوعات کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ تاہم، اب یو اے ای مقامی طور پر سبزیاں اور دیگر اشیاء پیدا کرنے کے لیے بہت زیادہ کوشش کر رہا ہے تاکہ کھانے پینے کی مصنوعات میں خود کفیل ہو سکے۔

اور متحدہ عرب امارات جسی سی سی ممالک میں کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے دوسری بڑی مارکیٹ ہے، کیونکہ یو اے ای کی آبادی 9 اشاریہ 5 ملین ہے۔ اور اس سال ایکسپو 2020 کی وجہ سے لاکھوں لوگ یو اے ای کا رخ کریں گے جس سے کھانے پینے کی اشیاء کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

مزید برآں، "المہیری کا کہنا تھا کہ ہمیں صحرا میں خوراک اگانے کے حوالے سے بہت ساری درخواستیں آتی رہتی ہیں۔ ہم اس وقت یو اےا ی میں بلیو بیری اور سالمن اگا رہے ہیں”۔ اور یو اے ای لیب میں بنائے گوشت کی خرید و فروخت کے لیے بھی تیار ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button