متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ : مزید نجی کمپنیوں نے ہفتہ اتوار کے ویک اینڈ پر عمل درآمد شروع کردیا

خلیج اردو 09 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں مزید نجی کمپنیوں نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں اعلان کیے گئے نئے ویک اینڈ پر خود کو ڈالیں گے۔ وہ یکم جنوری 2021 سے نئے ویک اینڈ نظام پر خود کو ڈالیں گے۔

یو اے ای کی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ یکم جنوری سے ساڑھے چار دنوں کا ورکنگ اوقات کا نظام شروع کررہے ہیں جہاں ہفتے کی شروعات اب پیر سے دوپہر جمعہ تک ہوگی اور ویک اینڈ ہفتے اور اتوار کو رہے گا۔

دانوب گروپ جو ایک نجی گروپ ہے جس میں چار ہزار ملازمین ہیں اور جو ایک بہت بڑا گروپ ہے وہ دو دنوں کی چھٹیوں اور جمعہ کو آدھے دن کی چھٹی کے نئے ویک اینڈ سسٹم پر شفٹ ہوں گے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ جمعہ کے دن دو گھنٹوں کا وقفہ دیا جائے گا۔

دانوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان ساجن کا کہنا ہے کہ نیا ہفتہ کافی مفید رہے گایہ عالمی اعبار سے کافی مفید ہے۔ اس سے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آئی گی۔

دیگر کمپنیوں کے عہدیداران نے اسے نہ صرف خوش آمدید کہا ہے کہ اسے اپنے کاروبار اور ملک اور عالمی سطح پر کمپنیوں کے کاروبار میں صحت افزا اضافہ کیلئے سنگ بنیاد قرار دیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button