متحدہ عرب امارات

شارجہ: ماں کا دودھ پینے سے ایک ماہ کا بچہ جانبحق، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کے ایک عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا کہ ماں کا دودھ پینے کے بعد جانبحق ہونے والے ایک ماہ کے بچے کی موت کے حوالے سے شارجہ پولیس نے تحقیات شروع کر دیں ہیں۔

بچے کے جانبحق ہونے کا واقعہ شارجہ امارات کے النہدا کے علاقے میں ایک بھارتی فیملی کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جانبحق ہونے والے بچے کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بچے کو اپنی چھاتی دودھ پیلانے کے بعد اسے بیڈ پر لیٹا دیا۔

تاہم، رپورٹ کے مطابق دودھ پینے کے بعد بچے نے ڈکار نہیں لیا تھا۔

بظاہر لگتا ہےکہ دودھ پینے کے بعد کچھ دودھ بچے کےمنہ میں آگیا تھا جس سے اس کا سانس گھٹنے سے موت ہوگئی۔

ریسکیو ٹیموں کو اطلاع ملنے کے بعد طبی عملا بچے کے گھر پہنچا اور اسے فورا ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچے پر بچے کی موت واقع ہوچکی تھی۔

بچے کی باڈی کے پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری میں بھیجا جائے گا تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button