متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مارچ سے گھریلو ملازمین کی خدمات کسی نجی کمپنی سے حاصل نہیں کی جا سکیں گیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں حکومت گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنے والی تمام نجی کمپنیاں بند کر رہی ہے۔ اور جب یہ تمام نجی کمپنیاں بند ہوجائیں گیں تو مارچ کے مہینے سے تمام تارکین وطن اور شہریوں کو گھریلو ملازمین حاصل کرنے کے لیے تدبیر سنٹروں سے رابطہ کرنا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے ہیومن  ریسورس کے وزیر نصیر بن تھانی الحملی نے فیڈرل نیشنل کونسل کو منگل کے روز آگاہ کیا کہ ملک بھر میں گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنے والی 250 نجی کمپنیوں کو انکے لائسنس ختم ہونے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔

جبکہ 10 کمپنیاں باقی ہیں جنہیں مارچ میں بند کر دیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد چھوٹے ملازمین کو بھرتی کے طریقے کار بہتر بنانا اور انکے حقوق بہتر حفاظت کرنا ہے۔

الحملی نے بتایا کہ تدبیر سنٹر نے اب گھریلو ملازمین کی بھرتی کرنے والی نجی کمپنیوں کی جگہ لے لی ہے۔

لہذا مارچ سے یو اے ای کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو گھریلو ملازمین رکھنے کے لیے تدبیر سنٹروں سے رابطہ کرنا ہوگا۔

تدبیر سنٹرز اب سے گھریلو ملازمہ، آیا، اور دیگر گھریلو ملازمین درآمد کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

تدبیر سنٹر وزارت ہیومن ریسورس کی جانب سے 3 سال پہلے لانچ کیے گئے تھے جو اب یو اے ای بھر میں 54 سنٹر ہیں۔

گھریلو ملازمین رکھنے والے متعدد رہائشی حکومت کے اس اقدام سے خوش ہیں اور انکا کہنا ہے کہ تدبیر سنٹر ذریعے گھریلو ملازمین حاصل کرنا نہایت آسان ہے۔

تدبیر سنٹر گھریلو ملازمین کو کیسے نوکری پر رکھتا ہے؟

حکام کے مطابق تدبیر سنٹر ویزوں کی گارنٹی دیتے ہیں اور گھریلو ملازمین کو ٹریننگ بھی فراہم کرتے ہیں۔

تدبیر سنٹر صارفین کو چار قسم کے پیکج دیتا ہے:

پہلا پیکج ہے ڈائریکٹ سپانسر شپ، جس میں گھریلو ملازم کا ویزا ملازم رکھنے کی والی فیملی سپانسر کرے گی، تاہم بیرون ملک سے ملازمہ کی بھرتی تدبیر سنٹر کرے گا اور ملازمہ یا ملازم کے 180 دن تک وفادار رہنے کی گارنٹی دیتا ہے۔

دوسرا پیکج ہے 6 ماہ بعد براہ راست سپانسرشپ، اس پیکج میں آپ پہلے 6 ماہ کے لیے تدبیر سنٹر سے گھریلو ملازم یا ملازم رکھ سکتے ہیں جس کے بعد ویزا فیملی کی سپانسر شپ میں دے دیا جائے گا۔

تیسرا پیکج تدبیر سپانسرشپ ہے، جس میں تدبیر سنٹر کی اسپانسرشپ کے تحت ہی گھریلو ملازمہ یا ملازم کی خدمات حاصل کی جا سکتیں ہیں۔

جزوقتی طور پر گھریلو ملازم کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی تدبیر سنٹر ایک پیکج فراہم کرتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button