متحدہ عرب امارات

افسوسناک واقعہ : پاکستان میں لینڈ سلائیٹنگ سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوئے

خلیج اردو
شانگلہ : پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک تین سالہ اور ایک دو سالہ بچہ بھی شامل تھے۔

ڈان نیوز نے حکام کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ دو متائثر بچوں سمیت چھ افراد کو ملبے تلے دبنے کے بعد نکالا گیا۔ جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ نے شانگلہ کے علاقے الپوری میں خورشیف خان کے گھر کو متائثر کیا۔ گھر منہدم ہوگیا اور تباہ ہوگیا۔ شانگلا کے ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمن نے تصدیق کی۔

لینڈ ڈلائڈنگ کے باعث بشام سے سوات جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔ اس کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لوگوں کو ملبے تلے تلاش کیا جارہا ہے۔

ریسکیو ٹیم سے ترجمان رسول خان نے بتایا کل نو افراد ملبے تلے دبے ہیں جن میں تین کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button