متحدہ عرب امارات

دبئی میں عرب شہری برہنہ حالت میں سڑک پر نکل آیا، برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومنے والا شخص لوگوں کو ہراساں کرتا رہا

برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومنے والا شخص لوگوں کو ہراساں کرتا رہا، شکایت موصول ہونے پر پولیس کی دوڑ لگ گئی

دبئی میں عرب شہری برہنہ حالت میں سڑک پر نکلنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں پولیس کو ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک عرب شہری برہنہ حالت میں سڑک پر نکل آیا اور اس قابل اعتراض حالت میں سڑکوں پر گھومتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کرتا رہا۔

شکایت موصول ہونے پر پولیس فوری ایکشن میں آئی اور برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومتے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ دبئی پولیس کے مطابق بعد ازاں میڈیکل معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومنے والا شخص سنجیدہ نوعیت کے ذہنی امراض میں مبتلا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button