متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

دبئی میں پاکستانی نژاد باشندے پر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ہم ایک بلڈنگ میں رہتے جہاں مزرکوہ شخص نے اس کی بیٹی کو دو مرتبہ ہاتھ لگایا

(خلیج اردو ) دبئی میں پاکستانی نژاد باشندے پر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے ۔لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ہم ایک بلڈنگ میں رہتے جہاں مزرکوہ شخص نے اس کی بیٹی کو دو مرتبہ ہاتھ لگایا اور پھر میں نے پولیس کو شکایت کی جس پر 33 سالہ پاکستانی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ہم نے ایک فلیٹ میں کمرہ اور کچن کرایہ پر لیا ہے جہاں دیگر افراد بھی رہائش پذیر ہے ۔ ہراساں کرنے والا شخص بھی اسی فلیٹ میں رہتا ہے ۔

واقع کے دن اسکی بیٹی کچن گئی اور میں بھی اس کے پیچھے گئی لڑکی کی ماں نے بتایا کہ جب میں گئی تو مذکورہ شخص کچن میں تھا اور پھر باہر چلا گیا ۔ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ جب مینے اپنی بیٹی سے پوچھا کہ اس شخص نے تمہیں کچھ کہا تو بیٹی نے انکار کیا مگر بعد میں پوچھنے پر بتایا کہ اس نے میرے جسم کو ہاتھ لگایا ہے اور کہا کہ اپنے والدین سے تذکرہ نہ کرنا ۔

جب میں اس شخص سے پوچھنے گئی تو اس نے میرے بات نہ سنی کیونکہ وہ شراب کے نشے میں تھا ۔ بعد میں اس کو اپنے ساتھ پولیس سٹیشن لے گئی اور کیس کردیا ۔

عدالت نے پاکستانی نژاد شخص پر فرد جرم عائد کردیا ہے جس میں لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے ساتھ نشہ کرنے کا بھی کیس بنایا گیا ہے ۔ عدالت نے اگلی پیشی 24 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button