متحدہ عرب امارات

امارتی باشندوں میں کویڈ 19 کیسز پھیلنے میں 30 فیصد اضافہ

حکومت کی جانب سے لوگوں سے عوامی اجتماعات نہ کرنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت

( خلیج اردو ) امارتی باشندوں میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا اور 30 فیصد اضافے کے ساتھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات حکومت نے اماراتی باشندوں سے عوامی اجتماعات نہ کرنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر محکمہ صحت عبد رحمان آل اویس نے بیان جاری کیا ہے کہ کویڈ 19 سے خود کو بچانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سماجی فاصلے قائم کئے جائے کیونکہ اس سے صحت کی خفاظت یقینی ہوجاتی ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 61 ہزار 845 ہوگئی ہے جو 5 ملین ٹیسٹ کرنے کے بعد سامنے آئیں ہیں ۔

وزیر محکمہ صحت عبد رحمان آل اویس نے مزید کہا کہ اماراتی باشندوں میں 30 فیصد اضافہ کے ساتھ کرونا کیسز کا رونما ہونا تشویش ناک ہے جس کی بنیادی وجہ سماجی فاصلوں کا خیال نہ رکھنا اور اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا ثابت ہورہی ہے ۔ چونکہ اجتماعات کا انعقاد اماراتی روایات کا حصہ ہے مگر اس وبائی صورتحال میں اجتماعات کے انعقاد سے اجتناب کرنا چاہئے جس سے نہ صرف ہم اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کی خفاظت کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں ۔

پوری دنیا میں کرونا کیسز کی بات کی جائے تو 19 ملین افراد کرونا وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 7 لاکھ اموات واقع ہوچکی ہے ۔ دنیا بھر میں کویڈ 19 ویکسین بنانے کی دوڑ جاری ہے مگر ممکنہ طور پر انسداد کویڈ 19 ویکسین بنانے میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے تب تک ہمیں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے اختیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی بنانا ہوگا : آل اویس نے کہا

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button