متحدہ عرب امارات

مفت برگر نہ دینے پر پولیس نے تمام اسٹاف کو تھانے میں بند کر دیا

خلیج اردو
14 جون 2021
لاہور : پاکستان میں پولیس افسران کا غصہ اس وقت شدت پر پہنچ گیا جب انہیں مفت میں برگر دینے سے منع کیا گیا۔ انہیں سزا کے طور پر حوالات میں بند کیا گیا۔

لاہور میں جونی اینڈ جگنو میں کام کرنے والے تمام 19 ملازمین کو تھانہ لے جاکر 7 گھنٹوں کیلئے حوالات میں بند کیا گیا۔ انہیں اپنے صارفین اور کچن کو خالی چھوڑ کر جانا پڑا۔

برگر کے منتظمین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہورہا ، ہمیشہ سے ایسا ہوا ہوتا آرہا ہے اور جب تک ہم اس حوالے سے آواز نہیں اٹھائیں گے ، یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

ہماری ٹیم دن رات محنت سے کام کرتی ہے اور ہم سب بہت محنت کرتے ہیں تاکہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔ پولیس اپناا اثر رسوخ استعمال کرکے معصوم لوگوں کے خلاف قانون کا غلط استعمال کرتی ہے۔

انہون نے عوام سے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرکے مدد کی اپیل کی ہے۔

اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد 9 پولیس افسران کو معطل کیا گیا ہے۔ اس پر انہوں نے آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آئی جی پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پولیس میں اصلاحات کا نعرہ لگایا ہے اور وہ ہمیشہ سے پولیس میں سے مافیہ ختم کرنے کی بات کرتے آئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button