متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، اور نیپال سے آنے والے مسافروں پر عائد سفری پابندیوں میں جولائی تک توسیع کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز کی ویب سائٹ پر سفری پابندیوں کے حوالے سے دی گئی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والے مسافر 7 جولائی تک متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہو پائیں گے۔

اگر اتحاد ایئر لائن کی ویب سائٹ پر لاہو، کراچی، یا اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کی پرواز کے لیے سرچ کیا جائے تو ویب سائٹ ایک پیغام دیکھاتی ہے جس میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 7 جولائی تک سفری پابندیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ایئر لائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جو افراد نے گزشتہ 14 دنوں میں درج بالا ممالک میں سے کسی ملک سفر کیا ہے وہ بھی یو اے ای میں داخل نہیں ہو پائیں گے۔

تاہم، اتحاد ایئر ویز کے جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی سے صرف سفارت کاروں، یو اے ای کے شہریوں اور یو اے ای کا گلوڈن ویزا رکھنے والے افراد کو استشنیٰ دی گئی ہے۔ لہذا اگر آپ اس میں کسی کیٹگری سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں جس کے لیے آپ کو پرواز سے پہلے 48 گھنٹوں کے دوران کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

تاہم، دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے تاحال ایسی کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی۔ ایمریٹس کی ویب سائٹ پر صرف اتنا بتایا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا اور نیپال سے آنے والے مسافروں  کے یو اے ای میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 12 مئی کو پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، اور نیپال سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم، کارگو فلائٹس پر پابندی عائد نہیں کی گئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button