متحدہ عرب امارات

دبئی میں بننے والی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک اپ ٹاون ٹاور اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

خلیج اردو

دبئی:دبئی کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک اپ ٹاون ٹاور اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عمارت کی اونچائی 329 میٹر ہوچکی ہے جہاں پر 79 ویں منزل پر لینٹر ڈال دیا گیا۔

عمارت کی اونچائی 340 میٹر تک پہنچانے کیلئے گیارہ میٹر لمبا اسٹیل کا تاج نصب کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اپ ٹاون ٹاور نامی یہ عمارت روان سال کے آخری مہینوں میں مکمل تیار کر لی جائے گی۔
عمارت بنوانے والی کمپنی ڈی ایم سی سی کے چیف ایگزیگٹو آفیسر احمد سلایم کہتے ہیں کہ اس منصوبے سے جدید اور پائیدار طریقوں سے عمارتوں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔ہم کورونا کی سختیوں اور مشکلات کے باوجود ایک بلند و بانگ اور غیر معمولی ٹاور تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

احمد سلایم نے بتایا کہ منصوبے کے دوران اسطا دو دن میں ہر مزل کا سامنے والا حصہ مکمل کیا گیا۔عمارت کے بیرونی طرف شیشے کے 8500 پینل لگائے جارہے ہیں جن کی تنصیب کا کام ستر فیصد ہوچکا ہے۔عمارت کے سامنے والے حصے پر بھی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

 

اس منصوبے پر کام جولائی 2019 میں شروع ہوا۔منصوبے کی نگرانی کرنے والے حکام کہ مطابق اس کی تعمیر کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کسی کی جان گئی۔یہ ڈی ایم سی سی کی جانب سے دوران تعمیر کئے گئے حفاظتی اقدامات کا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button