متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

ابوظہبی: فرنٹ لائن ورکزز کے علاوہ سرکاری سکولوں کی انتظامیہ اور انکی فیملیز کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں فرنٹ لائن ورکرز کو لگانے کے لیے کورونا ویکسین کی ایمرجنسی منظوری ملنے کے بعد ابوظہبی کے سرکاری سکولوں کی انتظامیہ اور انکے گھر والوں کو بھی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو بتایا کہ اگر سکولوں کی انتظامیہ اساتذہ اور انکی فیملیز کورونا ویکسین لگوانے کے خواہشمند ہیں تو انہیں 24 ستمبر سے پہلے رجسٹر کروانا ہوگا۔

اس حوالے سے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ایک سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ، انتظامیہ اور انکی فیملیز کو ویکسین کے لیے ترجیحی گروپس میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اور انہیں ویکسین لگوانے کے لیے رضاکارانہ بنیادوں پر خود کو رجسٹر کروانا ہوگا۔

یاد رہے کہ یو اے ای حکومت نے چین کی دوا ساز کمپنی سنوفارم کی بنائی گئی ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کے لیے منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری 15 سمتبر کو دی گئی ہے۔ اس منظوری کے بعد ویکسین کی پہلی خوراک متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن ال اویس کو لگائی تھی۔

اور اس ویکسن کے اس وقت متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور اردن میں فیز تھری کے کلینکل تجربات جاری ہیں۔

فیز تھری کلینکل تجربات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

ابتدائی تجربات میں یہ ویکسین چین میں رضاکاروں کو لگائی گئی تھی جس کے نتائج حوصلہ افزا رہے۔ نتائج کے مطابق ویکسین نے رضاکاروں میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کی۔

یو اے ای میں ہونے والے تجربات میں اس وقت 31 ہزار رضا کاروں کو بھرتی کیا گیا ہے۔ ان تجربات کے ابتدائی نتائج بتاتے ہیں کہ  1 ہزار کے قریب موذی امراض میں مبتلا افراد میں بھی اس ویکسین کے کوئی مضر اثرات  سامنے نہیں آئے۔ اس لیے اس ویکسین کو پر اثر اور محفوظ کہا جا رہا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button