متحدہ عرب امارات

رمضان 2022 میں : متحدہ عرب امارات میں اوقات کار میں کمی کردی گئی

خلیج اردو

شارجہ: شارجہ میں حکام نے رمضان کے مبارک مہینے کیلئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

 

شارجہ کے انسانی وسائل محکمے نے ایک سرکلر میں بتایا ہے کہ رمضان میں اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک ہونگی۔

 

جو ادارے شفٹوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں وہ اس کے مطابق اپنے اوقات کار کی مطابقت کریں۔

 

ایسے میں جب متحدہ عرب امارات اس سال کے آغاز پر 4.5 دنوں کا ویک اینڈ جاری کیا گیا ہے، شارجہ نے تین دنوں کے ویک اینڈ کا اعلان کیا ہے۔

 

شارجہ میں جمعہ ، ہفتے اور اتوار تین دنوں کا ہفتہ رہتا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ماہ مقدس کے دوران وفاقی حکومت کے اداروں کے لیے کام کے اوقات ہفتے کے دن (پیر سے جمعرات) صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے دن اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

فلکیاتی حساب و کتاب کے مطابق 2 اپریل 2022 کو رمضان کا پہلا دن ہوگا تاہم اسلامی نقطہ نظر سے رمضان کی اصل تاریخ کا تعین رمضان کا چاند نظر آنے سے کیا جائے گا، جس پر اسلامی کیلنڈر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

 

اسلامی مہینہ یا تو 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے لیکن یہ چاند نظر آنے پر منحصر ہے۔

 

رواں سال رمضان یکم مئی تک 30 دن جاری رہنے کی توقع ہے جس کا مطلب ہے کہ 2 مئی کو عید الفطر کے اسلامی تہوار کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button