پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پی ٹی اے کی جانب سے اورسیز پاکستانیوں کیلئے موبائل رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار

خلیج اردو

اسلام آباد :موجودہ دور حکومت میں ٹیکس اصلاحات اور تجارتی خسارے میں کمی کیلئے مہنگے موبائل فون کی درآمد کی حوصلہ شکنی پالیسی اختیار کی گئی جس کے تحت بیرون ممالک سے لائے گئے فون پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے ان پاکستانیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جو عارضی طور پر ملک چھٹیاں گزارنے آتے ہیں۔ اس کا حل اب ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

 میڈیا کو جاری ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل رجسٹریشن کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں /غیر ملکیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ان سمندر پار پاکستانیوں /غیر ملکیوں جو مختصر مدت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہوں کے فون سیٹوں کی ‘عارضی رجسٹریشن’ کے لیے ایک نیا طریقہ کارتیار کیا ہے۔

  پی ٹی اے اس نئے نظام کی پائیداری اور اس کی تکنیکی فعالیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے تیاری اور جانچ کے عمل میں ہے۔ جو کہ جلد ہی فعال کر دیا جائے گا۔

 مزید تفصیلات پی ٹی اے کی ویب سائٹ: www.pta.gov.pk پر نظام فعال ہو جانے پر دستیاب ہو ں گی۔ نئے طریقہ کار کے تحت موبائل ڈیوائسز 120 دنوں تک بغیر کسی ٹیکس/ڈیوٹی کے کام کرتی رہیں گی۔

  درخواست دہندہ پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے اپنے کوائف اور ڈیوائس آئی ایم ای آئی داخل کرکے ‘عارضی رجسٹریشن’ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

 پی ٹی اے یہ نظام پاسپورٹ نمبر کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کے موبائل نمبر سم کی تصدیق کے لیے موبائل آپریٹروں کے ساتھ منسلک کرے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button