متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کبھی کبھی تو روزہ افطار کرنا بھول جاتا ہوں ، ڈاکٹر

خلیج اردو
20 اپریل 2021
دبئی : دبئی کے ایمرجنسی میڈیسن جنرل پریکٹیشنر ڈاکٹر عابد پولیپاٹ کا کہنا ہے کہ وہ رمضان کے دوران اپنا روزہ کھولنا اکثر بھول جاتا ہے۔ جب میں ایمرجنسی میں کام کررہا ہوتا ہوں تو اپنے کام کی وجہ سے روزہ کھولنا بھول جاتا ہوں۔

عابد پولپات القوسیس کے آستر اسپتال میں ایمرجنسی فیزیشن ہے۔

ڈاکٹر عابد متحدہ عرب امارات میں تین سالوں سے رہائش پزیر ہے اور امارات میں اس کا دوسرا موقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ ایمرجنسی کیسز کے ساتھ نمٹ رہے ہوتے ہیں۔ میں مثال دوں گا کہ پچھلے اتوار کے روز افطار کے ساتھ 18 سالہ اماراتی لڑکا ایمرجنسی وارڈ لایا گیا اور اس کیلئے ایمرجنسی میں سرجری کی ضرورت تھی۔ اس دوران مصروفیت میں مجھے ایک گھنٹے سے زیادہ دیر بعد روزہ افطار کرنا پڑا۔

کچھ وقت جب میں کام کررہا ہوتا ہوں تو کوئی نرس پانی دے دیتی ہے یا کچھ کھانے کو اور میں کھالیتا ہوں، میری ڈیوٹی صبح اٹھ سے شام اٹھ تک ہوتی ہے اور اس وجہ سے مجھے بعض مجھے مصروفیات میں زیادہ کام کرنے کی وجہ سے روزہ افطار یاد نہیں رہتا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button