متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے فرار ہوجانے والی 17 گھریلو نوکرانیاں گرفتار کر لیں

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے ایک عہدیدار نے پیر کو بتایا کہ دبئی پولیس نے رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران 17 کام سے بھاگ جانے والی گھریلوں ملازماؤں کو گرفتار کیا۔

دبئی پولیس میں انیفلٹریٹرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر کرنل علی سالم نے کمیونٹی کے ممبران سے خاص طور پر اہل خانہ کو فرار ہوجانے والی نوکرانیوں کی خدمات لینے سے خبردار کیا کیونکہ  ایسے ملازمین کمیونٹی کے لئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

ایک مہم کے دوران دبئی پولیس نے رمضان کے پہلے ہفتے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 17 نوکرانیوں کو گرفتار کیا۔ جو کے اپنے کام سے فرار ہوگئی تھیں۔  کرنل سیلم نے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گھریلو ملازمین میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمین سنگین خطرات پیدا کرسکتے ہیں کیونکہ کچھ جعلی نام استعمال کرتے ہیں اور گھروالوں انکی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ کرنل سلیم نے مزید کہا کہ”کمیونٹی ممبران کو بھاگنے جانے والی نوکرانیوں کو ملازمت پر نہیں لینا چاہئے کیونکہ جب وہ جرائم کرتے ہیں تو ان کو گرفتار کرنا مشکل ہوتا ہے”۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button