متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اس سال کے لیے زکوٰۃ الفطر کا کی رقم کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں اس سال زکوۃ الفطر کی فی کس رقم 20 درہم فی کس طے کر دی گئی۔

زکوۃ الفطر وہ خیرات ہے جو یو اے ای کی عوام سے غریبوں کے لیے رمضان کے آخری دنوں میں اکٹھی کی جاتی ہے۔

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا ہے کہ ہر وہ مسلمان مرد و عورت جس کے پاس اپنے ضرورت سے زیادہ مال ہے اس پر زکوۃ فرض ہے۔ لہذا یو اے ای میں اس سال زکوۃ الفطر کی رقم 20 درہم فی کس رکھی گئی ہے۔ لیکن لوگ اپنی خوشی سے 20 درہم سے زیادہ زکواۃ بھی دے سکتے ہیں۔

مزید برآں، گھر کے سربراہان کو گھر کے ان کے افراد کی جگہ پر بھی زکوۃ ادا کرنی ہوگی جو ابھی آمدن نہیں ہے۔

زکوۃ فنڈ کی شریعہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے مجاز اداروں اور خیراتی اداروں کو زکوۃ الفطر نقدی کی شکل میں یا کھانے پینے کی اشیاء کی شکل میں تقسیم کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

زکوۃ الفطر یکم رمضان سے عید کی صبح تک ادا کی جا سکتی ہے۔ لہذا شریعہ کمیٹی نے یو اے ای کے رہائشیوں کو زکوۃ ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button