متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز سے متعلق تازہ ترین صورتحال

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1772 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1769 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

پیر کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 1 لاکھ 56 ہزار 940 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ یو اے ای میں اب تک 44 اشاریہ 6 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 25 ہزار 567 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 6 ہزار 20 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1596 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

مزید برآں، پاکستانی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے پاکستان آںے والی پروازوں میں 5 مئی سے 80 فیصد تک کمی میں اعلان کے بعد یو اے ای سے پاکستان کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یو اے ای میں مقیم متعدد پاکستانیوں نے عید پر اپنے وطن واپس آنے کے ارادے کو ملتوی کر دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button