متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کے دوران خریداری کرتے ہوئے ان کورونا ایس او پیز پر عمل کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوطہبی کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے 8 اپریل کو ماہ رمضان کے دوران محفوظ طریقےسے خریداری کرنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

حکام نے عوام کو ماہ رمضان کے دوران شاپنگ کرتے ہوئے درج ذیل قواعد پر عمل کی ہدایت کی ہے:

  • رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ ضروری اشیاء آن لائن خریدیں،
  • ہجوم والی جگہوں یعنی مارکیٹوں میں جانے سے پرہیز کریں
  • دوستوں، رشتہ داروں اور ہمسایوں میں کھانے تقسیم کر نے پر پابندی عائد ہے۔
  • بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو دیگر افراد سے ملنے اور اجتماعات میں جانے سے پرہیز کرنا چاہیے
  • ماہ رمضان کے دوران رات کے وقت مجلس پر پابندی عائد ہوگی
  • گراسری اسٹوروں پر جانے سے پرہیز کریں، سبزیاں، پھل اور دیگر سودا سلف آن لائن خریدنے کی کوشش کریں۔

تاہم، اگر خود سے گراسری اسٹور یا کسی اور شاپنگ سنٹر میں جانا پڑے تو درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنائیں:

  • شاپنگ ٹرالی کے ہینڈل کو جراثیموں سے پاک کریں
  • جو اشیاء آپ خریدنا نہیں چاہتے انہیں ہاتھ مت لگائیں
  • گھر پہنچ کر خریدی گئی اشیاء کو جراثیم کش وائپس سے صاف کریں اور سبزیوں اور پھلوں کو اچھی طرح دھوئیں
  • الیکٹرانک ادائیگی کرنے کی کوشش کریں
  • عوامی مقامات پر ماسک پہننا ضروری ہے، کمزور افراد کے پاس خاص طور ماسک پہن کر جائیں
  • ہاتھ دھونے سے پہلے آنکھوں کو مت چھوئیں
  • چھینکیں اور کھانسے سے پہلے منہ ڈھانپ لیں
  • ہاتھوں کو بار بار سینی ٹائزر سے صاف کریں یا کم از کم 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں

سحر و افطار کے دوران درج ذیل قواعد و ضوابط پر عمل کریں:

  • روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں
  • سحر و افطار کے دوران صرف ایک ہی گھر میں رہنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شرکت کر سکتے ہیں
  • گھروں، مسجدوں، اور ہوٹلوں کے سامنے افطاری کی فروخت پر پابندی عائد ہوگی
  • افطاری کے کھانےصرف خیراتی اداروں کے ذریعے ہی تقسیم کیے جا سکے ہیں
  • مساجد میں نمازوں کا دورانیہ 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے
  • زکواۃ آن لائن ادا کریں
  • رمضان کی مبارک باد آن لائن دیں
  • دوستوں اور خاندان کے دیگر افراد سے آن لائن ملاقات کریں
  • رمضان ٹینٹوں لگانے پر پابندی عائد ہے

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button