متحدہ عرب امارات

دبئی حکام نے اسمگل شدہ اور جعلی اشیاء فروخت کرنے والی متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے جعلی اور اسگمل شدہ اشیاء فروخت کرنے والی متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ویب سائٹس اور اکاونٹس کو بند کرنے کا اقدام دبئی کی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کے تعاؤن سے اٹھایا گیا ہے۔ مزید برآں، یہ اقدام کمرشل فراڈ کو ختم کرنے اور کمرشل سرگرمیوں کی حفاظت کرنے والے وفاقی قانون کی گارنٹی کے حامل ٹریڈ مارکس کی حفاظت کرنے کے لیے محکمہ اقتصادیات کی کوششوں کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ وزارت اقتصایات جعلی ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پر ہونے والے کمرشل فراڈ سے نمٹنے کے لیے باقاعدگی سے انسپیکشن کرتی ہے۔

اس سال کے پہلے حصے میں وزارت اقتصادیات کی جانب سے 727 انسپیکشنز کی گئیں، جن میں سے 334 کمرشل فراڈ سے متعلق تھیں اور مہم کے دوران 129 جرمانے جاری کیے گئے۔

جبکہ گزشتہ سے 70 ہزار انسپیکشنز کی گئیں۔ 793 دورے کیے گئے جن کے نتیجے میں قانونین کی 997 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

مزید برآں، وزارت اقتصادیات خریداروں اور مرچنٹوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے میٹنگز اور ورک شاپس کا ایک سالانہ منصوبہ بناتی ہے۔ مزید برآں، وزارت کی جانب سے کمرشل فراڈ اور غلط کارباری سرگرمیوں کی شکایات کے لیے ٹال فری نمبر 8001222 بھی دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button