متحدہ عرب امارات

شارجہ میں اب آپ ایک کمرے کا گھر کم ترین کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں گھروں کے کرائے 4 فیصد تک کم ہوگئے ہیں، لیکن کم کرائے والے گھروں کی تعداد میں کوئی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

لہذا اس وقت شارجہ میں ایک کمرے کا گھر کم ترین سالانہ کرائے میں حاصل کرنا آسان ہوگیا۔

پراپرٹی کنسلٹنسی فرم آسٹیکو نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے کم کرایوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ کرایوں والے اپارٹمنٹس کے خالی ہونے کی شرح میں اضافہ شارجہ میں کم کرائے والے گھروں کی ترجیح کو ظاہر کرتا ہے۔

آسٹیکو کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک عام عمارت میں ایک کمرے کے گھر کا کرایہ 12 ہزار درہم سے 18 ہزار درہم سالانہ کے درمیان ہے۔ جبکہ اچھے علاقوں میں ایک کمرے کے گھر کا کرایہ 19 ہزار سے 34 ہزار درہم کے درمیان ہے۔

نیچے شارجہ کے 10 بڑے علاقوں میں کرایوں کی فہرست دی گئی ہے:

شارجہ میں البوتینا کا علاقہ کرایوں کے حساب سے سب سے سستا علاقہ تصور کیا جاتا ہے، جہاں کرائے 12 ہزار درہم سے 21 ہزار درہم درمیان ہیں۔

الیرموک کے علاقے میں کرائے 14 ہزار درہم سے 18 ہزار درہم سالانہ کے درمیان ہیں۔

شارجہ کے مشہور اور قدیم علاقے رولا میں کرائے 14 ہزار درہم 20 ہزار درہم سالانہ کے درمیان ہیں۔

القاسمیہ کے علاقے میں اپارٹمنٹس کے کرائے 14 ہزار درہم سے 26 ہزار درہم کے درمیان ہیں۔

ابو شاگارا میں اپارٹؐمنٹس کے کرائے 15 ہزار درہم سے شروع ہو کر 25 ہزار درہم تک جاتے ہیں۔

جبکہ الواحدہ میں کرائے 18 ہزار سے شروع ہو کر 24 ہزار درہم تک جاتے ہیں۔

المجاز اور الخان کے علاقوں میں کرایوں کی اوسط 18 ہزار درہم سے 32 ہزار درہم سالانہ ہے۔

دبئی کے قریب ترین علاقے النہدا میں ایک کمرے کے گھر کا کرایہ 16 ہزار درہم شروع ہو کر 32 ہزار درہم سالانہ کے درمیان ہے۔

جبکہ شارجہ کورنیش کا کرایہ داروں کے لیے مہنگہ علاقہ تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ وہاں کرائے 22 ہزار درہم سے شروع ہوتے ہیں اور 31 ہزار درہم سالانہ تک جاتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button