متحدہ عرب امارات

شارجہ ایئرپورٹ ٹریول ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے ، معاہدے کے تحت کیا ہوگا؟

خلیج اردو
17 فروری 2021
شارجہ : شارجہ ایئرپورٹ ٹریول اینجسی ساٹا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ اس معاہدے کے تحت، ساٹا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اپنے تمام ٹریول ٹکٹ پی آئی اے کے ذرائع فروخت کرے گا اور پی آئی اے کی ترویج کیلئے اپنے برانچز کا استعمال کرے گا۔

یہ معاہدہ شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین علی سلیم المطفا ، شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر شیخ فیصل بن سعود ال قاسمی ، شاہد علی مغل ، پی آئی اے کے ریجنل ڈائریکٹر ، سی ایم آف ساٹا کی موجودگی میں ہوا۔ یہ ایئر لائن اس وقت 17 ہفتہ وار پروازیں چلاتی ہے جو شارجہ کو پشاور ، لاہور ، اسلام آباد ، ملتان ، سیالکوٹ ، کراچی اور تربت سے ہوائی سفر کے ذریعے ملاتی ہے۔

یہ معاہدہ ایس اے ٹی اے کے اسٹریٹجک منصوبے کی توسیع کے طور پر سامنے آیا ہے جس کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ اپنی شراکت کو مستحکم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات میں اپنے تمام صارفین کو اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنے کیلئے ساٹا کے ایک منصوبے کے عین مطابق ہے۔

ساٹا کا قیام 1985 میں عمل میں لایا گیا تھا ، یہ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ( IATA ( کے مطابق ایک قابل بھروسہ ایجنسی ہے۔ یہ اینسی متحدہ عرب امارات میں سب سے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی ایجنسی ہے۔ اس کی برانچیں شارجہ ، راس الخیمہ اور عجمان میں ہیں ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button