متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ای ٹیگنگ کی مدد سے 160 مجرموں نے گھروں میں قید کی سزا بھگتی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال معمول جرائم میں ملوث 160 مجرموں نے الیکٹرانک مانیٹرنگ ڈیوائس پہن کر اپنے گھروں میں ہی قید کی سزا کاٹی۔

ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ گھروں میں قید کی سزا مکمل کرنے والے 160 مجرموں سے 119 کا تعلق ابوظہبی، 30 کا العین اور 14مجرموں کا تعلق الدفرا ریجن سے تھا۔

الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم کیا ہے؟

الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم ایک ایسی ڈیوائس پر مشمتل ہوتا ہے جو معمول جرائم کرنے والوں مجرموں کو لگایا جاتا اور تاکہ گھروں میں قید کی سزا کاٹتے ہوئے انکی نقل و حرت پر نظر رکھی جا سکے۔ یہ ڈیوائس 2018 میں ابوظہبی پولیس نے ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کے ساتھ لانچ کی تھی۔ جو کہ معمول جرائم میں قید کی سزا کاٹنے والوں کو جیل بجائے گھروں میں قلیل مدتی قید کی سزا کاٹنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

سزا سنائے جانے کے بعد مجرم کے ٹخنے پر ایک الیکٹرانک ڈیوائس باندھ دی جاتی ہے، جس کے ذریعے مجرم کی لوکیشن کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔

ابوظہبی کے ایک پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ یہ ڈٰیوائس جی پی ایس ٹیکنالوجی پرمشمتل ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے گھروں میں قید کیے جانے والے مجرموں پر اثر پڑا ہے کیونکہ وہ قید کی سزا کاٹنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے ساتھ بھی رہ رہے ہوتےہیں۔

سرکاری اہلکار کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اس ڈیوائس کی مدد سے مجرموں کو موقع ملتا ہے کہ وہ معاشرے کا کار آمد حصہ بن سکیں اور یہ ڈیوائس انہیں انکی فیملی تک محدود رکھنے اور مزید جرائم کرنے سے باز رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم تمام قومیتوں کے مجرموں پر نافذ کیا جا  سکتا ہے اور قیدیوں کی فیملی خود ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن اور عدالت سے الیکٹرانک ٹیگنگ کی درخواست کر سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button