متحدہ عرب امارات

14 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ای سکوٹر چلانے کی اجازت مل گئی ہے

خلیج اردو
23 اگست 2021
شارجہ : چودہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو ای سکوٹر چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ رائیڈرز کیلئے ہدایات ہیں کہ وہ ہلمٹ پہنے اور یقینی بنائیں وہ سامنے اور سائیڈز کے لائٹس ان رکھیں۔ انہیں مختص کردہ لین میں سکوٹر چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ ہدایات ایسے وقت میں سامنے آئے جب شارجہ میں سپریم کونسل فار فیملی افیئرز (ایس سی ایف اے) سے وابستہ چائلڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) نے شارجہ پولیس کے ساتھ مل کر عوامی آگاہی مہم چلائی اور ایک خصوصی ویڈیو لانچ کی۔

ویڈیو میں حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں والدین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ای سکوٹر چلاتے وقت وہ حفاظتی ہدایات سے آگاہ ہوں۔

آگاہی پر مبنی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر الیکٹرک سائیکلوں کے پیش آنے والے بچوں کے حادثات و رن اوور حادثات کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے۔ یہعام طور پر کاروں کیلئے مخصوص سڑکوں پر سکوٹر چلانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شہریوں میں ای سکوٹر یکساں طور پر مقبول ہورہے ہیں لیکن کچھ رائیڈر رولز کو پامال کررہے ہیں۔ انہیں جرمانہ کیا جاتا ہے اور اسکوٹر ضبط کیا جاتا ہے۔

ابوظبہی ، دبئی اور شارجہ میں پولیس نے متعدد وارننگ جاری کیے ہیں۔ ابوظبہی پولیس نے حال ہی میں ای سکوٹر چلانے والوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ عوامی سڑکوں کو استعمال نہ کریں۔

رواں سال جولائی میں دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1700 گاڑیاں ، ای سکوٹر اور سائیکل ضبط کی تھیں۔ دبئی کے عوامی پارکوں میں ای سکوٹر کی اجازت بالکل نہیں ہے۔

شارجہ پولیس نے بھی اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 1800 سے زائد ای سکوٹر ، موٹر سائیکلیں اور عام سائیکلیں ضبط کی تھیں۔ ان میں سے 181 ای سکوٹر شامل تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button