متحدہ عرب اماراتٹپس

دبئی پولیس نے اس سال کاروں میں لاک ہوجانے والے 39 بچوں کو ریسکیو کیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے اس سال کے دوران گاٰڑیوں میں لاک ہوجانے والے 39 بچوں کی ریسکیو کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں کچھ بچے غلطی سے گاڑی کے اندر لاک ہوگئے، کچھ کو ان کے والدین نے شاپنگ کے لیے جاتے ہوئے گاڑی میں لاک کر دیا اور کچھ بچے اپنے والدین کو بتائے بغیر چوری چھپے کار میں گھس گئے اور وہاں لاک ہوگئے۔

یاد رہےکہ بچوں کو بند گاڑی کے اندر چھوڑنے سے آکسیجن کی کمی وجہ سے انکا دم گھٹ سکتا ہے جس کے نتیجےمیں بچے بیہوش یا جانبحق ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، اگر گاڑی دھوپ میں کھڑی ہو تو گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ جس سے بچوں کی ہلاکت کے خدشات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

سال 2021 کے پہلے پانچ مہینوں کے دوارن دبئی پولیس نے بچوں کے لفٹ یا گاڑٰیوں میں بند ہوجانے سے متعلق 95 ایمرجنسی کالز موصول کیں اور ان بچوں کو بازیاب کروایا۔ بچوں کو گاڑیوں میں بغیر نگران کے چھوڑنے سے انکی زندگی کو خظرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اسی خطرے کو دیکھتے ہوئے دبئی پولیس نے کچھ ہدایات جاری کیں ہیں، جو کہ درج ذٰیل ہیں:

  • گاڑٰی کو لاک کرنے سے پہلے ہمیشہ پیچھلی نشست کا جائزہ لیں
  • گاڑی لاک کرنے سے پہلے پیچھلی نشست پر دیکھنے کو لازمی بنانے کے لیے اپنا بیگ یا فون پیچھلی نشست پر رکھیں، تاکہ آپ گاڑی سے اترنے سے پہلے بیگ اٹھائیں گے تو پیچھلی نشست کا جائز بھی ہوجائے گا
  • تمام بچے گاڑی سے باہر نکل آئے ہیں یا نہیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موبائل ایپ، سینسر یا موبائل پر ریمائنڈر کا استعمال کریں
  • پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو ہمیشہ لاک رکھیں
  • گاڑی کی چابی کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
  • بچوں کو سیکھائیں کے کار میں کھیلنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button