متحدہ عرب امارات

شارجہ میں دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ سپیڈ پر 274 گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا

(خلیج اردو ) شارجہ میں 278 کلو میٹر فی گھنٹہ سپیڈ پر چلنے والی گاڑی کو ریڈار نے پکڑ لیا ۔ شارجہ میں آٹھ مہینوں میں دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ سپیڈ پر 274 گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا ہے ۔

میجر مشال بن خادم ٹریفک انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امارت کے سڑکوں اور گلیوں میں موبائل ریڈار نصب کئے گئے ہیں جنہوں نے 274 بے ضابطگیاں پکڑی ہے جو 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ پت سفر کررہی تھی ۔

ایک گاڑی کو 278 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پکڑا گیا ہے جو مقرر رفتار سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ زیادہ ہے ۔ یہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر 3 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا اور 23 بلیک پوائنٹس لگائے جائنگے ۔

 

گاڑی کو 60 دنوں کے لئے ضبط کیا جائے گا ۔ مقرر رفتار سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ زیادہ رفتار والی گاڑی کو 2 ہزار درہم جرمانہ کیا جاتا ہے اور 12 بلیک پوائنٹس لگائے جاتے ہیں اور گاڑی کو 30 دنوں کے لئے ضبط کیا جاتا ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button