متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کی بڑی کامیابی: 12 گھنٹوں میں جعل سازوں کا گروہ گرفتار کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ہفتے کے روز شارجہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ سات افراد پر مشتعمل جعل سازوں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جو غیر قانونی طور پر لوگوں کی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرکے اس رقم چوری کرتے تھے۔

تمام جعلسازوں کو تعلق ایشیا سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جعل ساز متاثرہ افراد کو فون کرتے تھے اور دھوکے سے ان کے بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرتے اور پھر اس سے رقم نکلوا لیتے تھے۔ جعل سازوں نے ایک خاتون کے اکاؤنٹ سے 32 ہزار درہم چوری کیے ہیں۔

لیکن پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے صرف 12 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جعل سازوں کو کیسے گرفتار کیا گیا؟

شارجہ کے مشرقی علاقے کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ خور فقان پولیس کو اٰیک خاتون کی شکایت موصول ہونے کے بعد جعل سازوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا۔

خاتون نے پولیس کا بتایا کہ کسی نے اسے فون کیا اور کہا کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کروائیں۔ جس پر خاتون نے اس شخص کو اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کر دیں جس کے بعد خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے 32 ہزار درہم چوری کر لیے گئے۔

شکایت موصول ہوتے ہیں پولیس نے فوری طور پر کاروائی کا آغاز کردیا اور دبئی پولیس کے کے تعاؤن سے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان متعدد موبائل سموں کو استعمال کرتے تھے۔ وہ ایک سم سے کسی شخص کو فون کرتے اس سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اس سم کو پھینک دیتے تھے تاکہ پکڑے نا جائیں۔

تاہم پولیس کی ماہر ٹیم نے مہارت سے کام کرتے ہوئے ایک ایک کر تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ جس کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، لیفٹیننٹ کرنل النقبی نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موبائل فون پر کسی کو اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات نہ دیں۔ اور انہوں نے اس کیس میں مہارت سے کام کرنے والی پولیس ٹیموں کی بھی تعریف کی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button