متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان کو جوان بھائی کی یاد اب بھی ستاتی ہے، برسی پر مرحوم بھائی شیخ راشد کو خراج عقیدت

خلیج اردو
20 ستمبر2020
دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اپنے مرحوم بھائی شیخ راشد کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی ہے۔

شیخ راشد بن محمد کا 2015 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا۔

ولی عہد شیخ حمدان نے انسٹگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کے بھائی کی زندگی کے اہم لمحات کی تصاویریں ہیں اور اس پر شاعری پڑھی گئی ہے۔

اس ریکارڈنگ میں شیخ حمدان اپنے چہیتے بھائی کیلئے ایک نظم پڑھ رہے ہیں۔ شیخ حمدان اکثر اپنے بھائی کی جوانی اور مختلف عمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

شیخ راشد دبئی کے حکمران اور مٹھدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کےبڑے بیٹے تھے جن کا 19 ستمبر 2015 کو 33 سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔

بھائی کے انتقال پر ولی عہد شیخ حمدان نے کہا تھا کہ میں نے اپنے بچپن کا ساتھی اور بہترین دوست کھویا۔ اے میرے بھائی راشد آپ ہمیشہ یاد رہوگے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button