خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے دبئی میں لامحدود عزائم کیساتھ شاندار ‘انفینٹی برج’ کا افتتاح کردیا

خلیج اردو: دبئی میں ‘انفینٹی’ کے نام سے ایک نیا پل کھول دیا گیا ہے، جسکا افتتاح متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا، انہوں نے اس پل کی کچھ ناقابل یقین تصاویر شیئر کیں جن کی شکل انفینٹی کی علامت کی طرح ہے۔

شیخ محمد نے ٹویٹ کیا کہ "یہ ایک نیا پل عالمی انجینئرنگ، فنکارانہ اور تعمیراتی شاہکار ہے۔ ہمارے پل مستقبل کی طرف گامزن ہیں اور ہمارے عزائم لامتناہی ہیں،‘‘

اس پل کا اعلان پہلی بار 2018 میں کیا گیا تھا۔

روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ پل دبئی کریک کے پار جاتا ہے۔ یہ 300 میٹر لمبا اور 22 میٹر چوڑا ہے اور اس میں دونوں سمتوں میں 24,000 گاڑیاں آسکتی ہیں۔

RTA نے کہا کہ”یہ کریک سے 15 میٹر اوپر اٹھتا ہے اور چوبیس گھنٹے بڑی کشتیوں اور یاچز کو نقل و حرکت کی مکمل آزادی دیتا ہے،”

یہ پل 5 بلین درہم کے شنداغہ کوریڈور پروجیکٹ کا حصہ ہے جو شیخ رشید اسٹریٹ کے ساتھ ساتھ المینا، الخلیج اور قاہرہ کی سڑکوں پر 13 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button