متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کا شہزادہ فلپ کی موت پر ملکہ الزبتھ سے اظہار تعزیت

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے حکمران کا شہزادہ فلپ کی موت پر برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ملکہ الزبتھ سے گہری تعزیت کا اظہار۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر شہزادہ فلپ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ شہزادہ فلپ متحدہ عرب امارات اور بہت سے دوسرے ممالک کے دوست تھے۔

شیخ محمد نے مزید لکھا "وہ ایک عظیم شخص تھے، انہوں نے اپنی زندگی اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوئے گزاری۔ یو اے ای عوام اور میں برطانیہ کی عوام اور ملکہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button