متحدہ عرب امارات

آپ پر جادو کا سایہ ہے ، جادوگر بن کر ایک بزرگ شہری سے لاکھوں درہم فراڈ ، پولیس کی جانب سے اہم ہدایات جاری

خلیج اردو
11 فروری 2021
دبئی : ایک پیشہ ور جاودگر نے ایک بزرگ شہری کے ساتھ لاکھوں درہم کا فراڈ کیا ہے۔ یہ اس کے بعد ہوا ہے جب بزرگ شہری سے جادوگر نے کہا کہ ان کی صحت اور دولت کو کسی جادو نے بری طرح متائثر کیا ہے۔ اس برے سایے یا جادو کو ہٹانے کیلئے جادوگر نے بزرگ شہری سے لاکھوں درہم اینٹ لیے۔

دبئی پولیس میں محکمہ انسداد اقتصادی جرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل عمر بن حماد کے مطابق متاثرہ بزرگ شخص اس فراڈیے کو بھاری رقم بھجوا رہا تھا جب اس کے ایک رشتہ دار نے اسے بچایا اور پولیس کو اطلاع دی ۔

کرنل بن حمد نے بتایا کہ دبئی پولیس کو ایک ایسے شخص کے بارے میں فون آیا جس نے ایک عرب ملک میں موجود ایک شخص کو برا سایا ہٹانے کیلئے بزرگ شخص نے 200 ہزار درہم ادا کیے ہیں اور مذکورہ فراڈیے دعویٰ کررہا ہے کہ بزرگ شہری پر پڑنے والے برے سایے نے اس کی دولت اور صحت کو متائثر کیا ہے جسے وہ ہٹا سکتا ہے۔

شکایت کے بعد دبئی پولیس نے اس بزرگ سے رابطہ کیا جس نے اعتراف کیا کہ ایک شخص نے جادوگر بن کر اس سے رابطہ کیا ہے اور وہ 200 ہزار درہم کے بدلے اس سے جادو ہٹائے گا۔

کرنل بن حمد کے مطابق متائثر بزرگ شہری نے خوف میں رقم مشتبہ شخص کو منتقل کردی لیکن جیسے ہی اس نے بڑی رقم ادا کی تو جادوگر نے بتایا کہ ایک اور جادو بھی ان پر پڑا ہے جسے ہٹانے کیلئے مزید رقم کی ضرورت ہوگی ۔اس پر متاثرہ شخص نے اپنے رشتہ دار کو بتایا جہاں رشتہ داروں نے مشوردہ دیا کہ وہ فراڈیے سے رانبطہ نہ کرے۔

فراڈیا بزرگ شخص سے مزید رقم کا مطالبہ کررہا تھا جب اس کے رشہ دار نے دبئی پولیس کو الرٹ کیا ۔ پولیس نے نے اس عرب ملک میں موجود شخص کی شناخت کی اور بین الاقوامی تعاون سے ایسا ممکن ہوا۔

کرنل بن حمد کا کہنا ہے کہ ہم نے متاثرہ شخص سے بات کی اور اس کو یقین دلایا کہ یہ ایک فراڈ ہے۔ دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اجنبی افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پیغامات یا ای میلز موصول ہونے پر الرٹ رہیں اور ایسے فراڈ سے بچیں۔

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button